کپتان نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی۔۔۔۔ اہم ترین رہنما تحریک انصاف میں شامل

73

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) کافی عرصے سے یہ باتیں گردش کر رہی تھیں کہ مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک بننے جا رہا ہے اب ان خبروں کا ڈراپ سین ہونا شروع ہو گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان عمران خاں سے مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما یونس انصاری نے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے موقع پر اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلا ن بھی کر دیا ہے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خاں نے اُنہیں پارٹی روایتی مفکرا پہنایا۔ واضح رہے کہ یونس انصاری نے مسلم لیگ ن کے اراکین کو وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خاں سے ملاقات کروا کر فاروڈ بلاک کا دعوی کیا تھا  جبکہ رواں ماہ یونس انصاری نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی تھی اس ملاقات میں جنوبی پنجاب سے سابق رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر سمیع اللہ چودھری بھی شامل تھے ذرائع کے مطابق یونس انصاری کو ن لیگ میں جوڑ توڑ کے لئے نیا ٹاسک دیا گیا ہے اور توقع کی جاری ہے کہ رواں ماہ وزیر اعظم عمران خاں اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مزید ن لیگی اراکین اسمبلی کی ملاقات کروا کر تحریک انصاف میں شامل کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند یوم قبل وزیر اعظم عمران خاں سے چند ن لیگی اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی جس سے سیاست میں یلچل پیدا ہو گئی تھی جبکہ بعض دیگر ذرائع کے مطابق اس ماہ میں مزید 15 ن لیگی اراکین کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت ہو سکتی ہے۔

Facebook Comments