چودھری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت ۔۔۔ ڈاکٹر اجمل نیازی نے بڑی بریکنگ نیوز دے دی

20

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) ساابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اپنے دوٹوک موقف اور دیدہ دلیری کی وجہ سے وہ پاکستانی سیاست میں بہت نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ اس پر نامور تجزیہ نگار اجمل نیازی لکھتے ہیں کہ اُن کی چودھری نثار سے زیادہ ملاقات نہیں ہے تاہم ہ چودھری نثار بارے اچھے خیالات رکھتے ہیں۔

وہ جرات اور استقامت کا پیکر ہے چند یوم قبل اُن کے سینے میں تکلیف ہوئی اور انہیں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا میں دل و جان سے اُنکے لئے دعاگو ہوں وہ وفا اور حیا والے آدمی ہیں ایسے آدمی پاکستانی سیاست میں بہت کم ہیں وہ وزیر اعظم عمران خاں کےذاتی دوست ہیں وہ ایچی سن کالج کے کلاس فیلو ہیں آخر کا ر چودھری نثار کو تحریک انصاف میں آنا پڑے گا یہاں اُنہیں عمران خاں کا سامنا کرنا پڑے گاعمران خاں ڈکٹیٹر لگتے ہیں مگر ہیں نہیں  نوا زشریف ڈکٹیٹر ہیں مگر لگتے نہیں ہیں اب تک عمران خاں نے جو کام کئے ہیں وہ اُن کے وزیر اعظم بننے کے قبل کے ہیں جن میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں شاہد خاقان عباسی پاکستانی ججوں کو بدنام کر رہے ہیں یہ کوئی سیاسی طریقہ نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی آج کل سیاست تو کر نہیں رہے کہتے ہیں کہ ایک جج پکڑا گیا ہے دوسرا بھی پکڑاجائے گا اس کا مطلب ہے کہ ججوں کو پکڑوانے کے لئے عباسی صاحب کی کوشش جاری گی۔شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب صرف اور صرف وزیر اعظم عمران خاں کے خلاف بیان بازی کے لئے مقرر ہیں ۔خاقان عباسی چاہتے ہیں کہ وہ نواز شریف کا اعتماد قائم رکھیں جس میں وہ کامیاب ہیں۔

Facebook Comments