پاکستان کے قابل فخر بیٹے عمران خاں نے امریکہ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

81

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں جو پاکستانی کی عسکری قیادت کے ہمراہ امریکہ کے اپنے پہلے سرکاری تین روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ چکے ہیں یہاں پر اُنہوں نے پاکستانی سفارت خاںے میں قیام کیا ہوا ہے کل وززیر اعظم پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی سے تاریخی خطاب بھی کیا۔

وزیر اعظم عمران خاں نے امریکہ میں اپنے ہموطنوں یعنی پاکستانیوں کو اکٹھا کرنے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا ہےتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے کل کیپیٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے تاریخی خطاب کیا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کا خطاب سننے کے لئے30 ہزار کے قریب افراد موجود تھے وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے اس تاریخی اجتماع سے خطاب نے دنیا پر یہ بات ثابت کر دی ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی امریکہ میں مقیم بھارتی کمیونٹی سے خطاب کر چکے ہیں سال 2014 میں نریندر مودی نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد امریکہ میں میڈسن اسکوائر گارڈن میں بھارتی کمیونٹی سےخطاب کیا تھا میڈیا رپورٹس اور غیر جانبدار ذرائع کے مطابق اس وقت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب سننے کے لئے 20 ہزار لوگ موجود تھےجبکہ پاکستان وزیر اعظم عمران خاں کا خطاب سننے کے لئے 30 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے اس طرح وزیر اعظم عمران خاں کے تاریخی اجتماع سے تاریخی خطاب نے بھارتی ریکارڈ کو توڑ دیا ہےنریندر مودی اگلے ماہ پھر امریکہ جا رہے ہیں یہاں وہ پھر خطاب کریں گے

Facebook Comments