پاکستانی وفد کی قیادت کون کر رہاہے وزیر اعظم یا آرمی چیف ؟ میجر جنرل آصف غفور کے جواب نے سب کو خاموش کروا دیا

128

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وززیر اعظم عمران خاں عسکری قیادت کے ہمراہ تین روہ سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں یہاں اُنہوں نے سوموار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اس دورے میں آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید اپنے 3 روزہ دورہ واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع اور مریکن فوج کے سربراہ سے ملاقات کے لئے پینٹاگون جائیں گے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ سوموار کو ٹرمپ اور عمران خاں کی ملاقات میں آرمی چیف بھی شریک تھے۔ بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق بہت کم ہی ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ وائٹ ہاؤس میں اعلی فوجی قیادت بھی اُن کے ساتھ ہو۔ وزیر اعظم عمران خاں کے سیاسی مخالفین کے نزدیک اس غیر معمولی طرز عمل کے باعث یہ طرزز عمل مزید زور پکڑ گیا ہے کہ عمران خاں ایک “سلیکٹڈ ” وزیر اعظم ہیں۔ جنہیں فوج اپنی نگرانی میں چلا رہی ہے لیکن واشنگٹن میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے  وہ جوش و خروش سے اپنے ویر اعظم کے استقبال کے لئے اُمڈ آئے تھے وزیر اعظم عمران خاں اپنے سرکاری دورے کے دوران پاکستانی سفارت خانے میں رہائش پذیر ہیں۔ ایک صحافی کے سوال پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر اعظم عمران خاں ہی کر رہے ہیں۔

Facebook Comments