ٹھیک ہے پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیار ترک کر دے گا مگر۔۔۔۔عمران خاں نے امریکہ کے سامنے ایسی شرط رکھ دی کہ بھارت کے اوسان خطا ہو گئے

89

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم عمران خاں جو ان دنوں امریکہ کے سرکاری درے پر ہیں اس تاریخی دورے نے وزیر اعظم عمران خاں کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ہر طرف وزیر اعظم عمران خاں کی خوبصورتی اور دوٹوک موقف کے نمایاں چرچے ہیں۔ مخالفین بھی داد دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں کا دورہ امریکہ تاریخی اہمیت کا حامل ہےاس دورے کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں نے کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اُٹھایا ہے یہ پاکستانی تاریخ کا پہلا دورہ تھا جس میں امداد کی بات نہیں کی گئی اس طرح پرچیوں والے وزیر اعظم سے بھی پاکستان کی جان چھوٹی۔سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جنوبی ایشیا کے اس خطے میں جو اسلحے کی دوڑ شروع ہو چکی ہے اس کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم عمران خاں شاندار کارڈ کھیلا ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنےایٹمی ہتھیار ختم کردے تو پاکستان بھی ایسا کر سکتا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اپنے ذاتی مفاد کے لئے نہیں کی بلکہ قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کر کے پاکستانیوں کا سر ساری دنیا میں فخر سے بلند کر دیا ہے ززیر اعظم نے ایڈ کی بجائے پاکستان میں ٹریڈ کو فروغ دینے کی بات کی ہے جو کہ بہت عزت افزائی کی بات ہے اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔

Facebook Comments