وزیر اعظم عمران خاں نے وہ کر دکھایا جو پاکستان کی تاریخ میں کوئی اور وزیر اعظم نہ کر سکا ۔۔۔ امریکہ سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

22

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں جو امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر عسکری قیادت کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ چکے ہیں یہاں پر کل اُنہوں نےپاکستان کمیونٹی سے تاریخی خطاب بھی کیا جس کی ہر طرف سے تعریف کی جا رہی ہے بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس کی خوب تعریف کی ہے اب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے بڑی خبر دی ہے۔

 اُنہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہوں گے جو امریکی کانگرس اور سینٹ  سے خطاب کریں گےیہ خطاب 23 جولائی یعنی کل بروز منگل کو ہو گا جس میں توقع کی جا رہی ہے کہ 70 سےزائد ارکان کانگرس اور 7 سے زائد سینیٹرز کی شرکت متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خاں پاکستانی نژاد امریکن بزنس مین طاہر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں 23 جولائی کو اراکین کانگرس اور سینٹ سے خطاب پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خاں نے امریکی سرمایہ کاروں اور بزنس مینوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہےآج پاکستانی نژاز امریکی بزنس مین جاویدانور نے تاجروں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خاں سے ملاقات کی ہے جس میں امریکی تاجروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر صورت حال کی تعریف کی اور سیاحت و توانائی سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خاں سے پاکستانی سفارت خانے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجروں اورا قتصادی امور کے ماہرین نے بھی ملاقات کی ہے

Facebook Comments