وزیراعظم عمران خان نے علیم خان کو تہلکہ خیز خوشخبری سنا دی ٹائیگر ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرانے لگے

129

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما علیم خاں کا شمار وززیر اعظم عمران خاں کے جانثار ساتھیوں میں ہوتا ہے اور عمران خاں کے سب سے پرانے ساتھی ہیں جب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر تاریخی جلسہ کیا تھا تو اس جلسہ کے تمام تر انتطامات علیم خاں نے کئے تھے۔

اس جلسہ پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی علیم خاں کو پنجاب کا سینئر صوبائی وزیر اور بلدیات کا قلمدان سونپا گیا تھا اس کے کچھ عرصہ بعد علیم خاں کو نیب پنجاب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کر لیا وہ کچھ عرصہ جیل میں رہے تاہم لاہور ہائی کورٹ سے اُن کی ضمانت منظور ہو گئی چند یوم قبل علیم خاں نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خاں سے ملاقات کی جس پر وزیر اعظم عمران خاں نے اُنہیں رہائی پر مبارک باد دی اور دوبارہ وزارت پر مشاورت کی گئی تاہم علیم خاں کا موقف تھا کہ وہ ابھی کوئی وزارت نہیں لیں گے وہ فی الحال اپنی فیملی کو کچھ وقت دینا چاہتے ہیں تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم خاں دوبارہ سینئر صوبائی وزیر پنجاب اور بلدیات کا قلمدان سنبھالنے جارہے ہیں یہ خبر سُنتے ہی علیم خاں کے چاہنے والے خوشی سے نہال ہیں کیونکہ علیم خاں تحریک انصاف میں بہت پاپولر ہیں۔ علیم خاں قبل ازیں ق لیگ کے دور حکومت میں بھی صوبائی وزیر رہ چکے ہیں ۔ اب وہ تحریک انصاف لاہور کے سرکردہ رہنما بن چکے ہیں۔

Facebook Comments