ورلڈ کپ میں شامل وہ واحد کرکٹ ٹیم جسے انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا

30

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک آن لائن) ورلڈ کپ 2019 کا رنگا رنگ اور سنسنی خیز مقابل اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ورلڈ کپ 2019 میں ایک ٹیم ایسی بھی ہے جسے آئی سی سی انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں دے گی جبکہ پاکستان کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالر بطور انعامی رقم ادا کی جائے گی۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم وہ واحد ٹیم ہو گی جسے انعامی رقم کا ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ افغانستان کی کر کٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے آئی سی سی افغانستان کو کوئی رقم ادا نہیں کرے گا ورلڈ کپ 2019 میں 10 ٹیموں نے شرکت کی تھی جس میں ہر ٹیم نے ہر ٹیم کے خلاف میچ کھیلا تاہم کچھ میچز بارش کی نذر ہو گئے آئی سی سی یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر رنر اپ یعنی دوسرے نمبر پر آنے والے ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرسیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالر جبکہ لیگ میچز کی سٹیج میں فی میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی اس طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کل 5 میچز میں فتح حاصل کی اور ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا اس لئے پاکستان کو 2لاکھ 20 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی اس ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم بدقسمت رہی کیونکہ وہ کسی بھی ٹیم کے خلاف کوئی میچ نہ جیت سکی اسی وجہ سے وہ کسی بھی انعامی رقم کی حقدار نہ ٹھہر سکی ہے۔

Facebook Comments