میں آپ کا بڑا مسئلہ حل کروا دیتا ہوں ۔۔۔ امریکی صدر نے عمران خاں کے سامنے بڑی حامی بھر لی

70

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں جو کہ امریکہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سع وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کو پیش کش کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ اہم ترین ملاقات کو مثبت طریقے سے دیکھ رہے ہیں اس ملاقات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے مابین ایک نئے دور کا آغاز ہو گا امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے لئے افغانستان میں بہت کچھ کیا ہے اگر پاکستان چاہے تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گااس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خاں ، چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفوراور ڈی جی آئی ایس آئی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا وزیر اعظم عمران خاں کا وائٹ ہاؤس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویر اعظم عمران خاں کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا اس دوران وزیر اعظم پاکستان عمران خاں نے ہاتھ ہلا کر میڈیا نمائندوں کو اشارہ بھی کیاوزیر اعظم عمران خاں نے روایتی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا ملاقات کے بعد پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔

Facebook Comments