مون سون بارشوں کا اب تک کا سب سے بڑا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔۔۔ ہنگامی الرٹ جاری

126

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) گرمی کی شدت نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے ایسے میں گرمی کے ستائے عوام بارش کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اب محکمہ موسمیات نے عوام کو خوش خبری بھی سنا دی ہے اور مون سن کی بارشوں بارے بڑا الرٹ جاری کر دیا ہے اب شدید بارشیں ہو ں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تی آندھی اور ہواؤں کے شدید بارشوں کا امکان ہے ۔ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں تغیانی اورنشیبی علاقے یر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تمام متعلقہ محکمہ جات کو کسی بھی ممکنہ صرتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران سرگودہا، فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور ، مالاکنڈ ، پشاور، ہزارہ ڈویژن ، مردان اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کوہاٹ، بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خاں ، ژوب ، قلات ،سبی، نصیر آباد ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ، ڈیرہ غازی خاں اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہےجبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے دن ہزارہ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر علاقوں میں سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔۔۔

Facebook Comments