منشیات اسمگلنگ کیس ، رانا ثناء اللہ قصور وار قرار

95

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) چند یوم قبل اینٹی نارکوٹیکس فورس نے موٹروے پر چھاپہ مار کر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اورسابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15 کلو ہیئروئن پکڑے جانے کا انکشاف کیا تھا بعد ازان رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا ۔

 اب اینٹی نارکوٹکس فورس نےرانا ثناء اللہ کو اس مقدمے میں قصور وار قرار دیتے ہوئے چلان مرتب کر کے عدالت میں جمع کروا دیا ہے اور اب اس کیس کا باقاعدہ ٹرائل بھی شروع ہو گیا ہے اے این ایف کے جج مسعود ارشد نے ملزم رانا ثناء اللہ کو 29 جولائی کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

Facebook Comments