ملکی سیاست میں بڑا سرپرائز ۔۔۔ قمرزمان کائرہ نے کس بڑی پارٹی کا پرچم اُٹھایا لیا ؟ جانئے

149

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا اور ملک کے اہم شہروں میں جلسے جلوس کئے گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکی حکومت کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ان ریلیوں اور جلسوں میں سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے ہاتھوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کے جھنڈے تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان دونوں جماعتوں میں سیاسی فاصلے مٹ گئے ہیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف سیاستدان قمر زمان کائرہ پیلزز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا جھنڈا اُٹھائے ہوئے ہیں اور لہرا رہے ہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ پاکستان میں سیاست اب ایک کاروبار بن چکا ہے سیاسی پارٹیاں تبدیل کرنا ایک وطیرہ بن چکا ہے آج کل کے دوست مستقبل کے دشمن بن جاتے ہیں آج ایک سیاستدان اپنی پارٹی کی ترجمانی کر رہا ہوتا ہے اور اپنی پارٹی کے سربراہ کو خوش کرنے کے لئے اُن کی تعریف میں زمین آسمان ایک کئے ہوتا ہے تو کچھ عرصہ بعد وہی سیاستدان اپنی اُسی پارٹی کے خلاف تنقید کے نشتر چلا رہا ہوتا ہے ہمارے ملک میں سیاست عبادت کا نہیں بلکہ مفادات کا نام ہے ۔ پاکستان میں سیاست آہستہ آہستہ منافقت کا روپ دھارتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام سیاستدانوں سے بد ظن ہوتے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments