مشکل وقت کاخاتمہ ، عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں

149

اسلام آباد (نیز ڈیسک آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی عام آدمی کے معیارزندگی پر بہت اثر انداز ہوتی ہے پاکستان اس وقت سخت معاشی بحران کا شکار ہے مہنگائی میں بہت حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈالر کی اُونچی اُڑان ہے اب عوام کو ماہ اگست کے آغاز میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خوش خبری سنا دی گئی ہے

آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنائی گئی ہے۔ تٖفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لہذا پاکستان میں بھی یکم اگست کو عوام کو ریلیف ملنے کی توقع کی جا رہی ہےجبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے اُدھار تیل کی فراہمی بھی رواں ماہ شروع ہو رہی ہے جس کے بعد اُمید کی جا رہی ہے کہ یکم اگست کو 5 روپے لیٹر تک پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے قیمتوں میں کمی سے حوالے سے اوگرا سمری مرتب کر کے وزارت پٹرولیم کو بجھوائے گا جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خاں دیں گےجس کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں کمی بیشی کا اطلاق یکم اگست ہو گا۔گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بجھوائی تھی تاہم وزیر اعظم عمران خاں نے سابقہ قیمتیں برقرار رکھی تھیں۔ دوسری جانب معروف تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نیب جلد ن لیگ کے اور بڑے رہنماؤں پر ہاتھ دالنے والا ہے جس میں احسن اقبال ، رانا مشہود اور میاں جاوید لطیف وغیرہ شامل ہیں جبکہ حکومتی وزراء بھی اب نیب کے ریڈار پر آ چکے ہیں۔

Facebook Comments