مریم نواز نے خودکشی کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔ عامر متین نے بڑی خبر دے دی

192

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جو ان دنوں نیب کیسز میں جیل میں ہیں جبکہ اُن کی صاحبزادی مریم نواز آج کل پاکستان کی سیاست میں بہت متحرک ہیں جنہوں نے گرفتاریوں کے باوجود فیصل آباد میں بہت بڑا سیاسی پاور شو کیا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔

دوسری جانب نامور تجزیہ نگار عامر متین نے کہا ہے کہ مریم نوازز خودکشی کا فیصلہ کر چکی ہیں۔اُنہوں نے اپنے سرپر کفن باندھ رکھا ہے اسی وجہ سے حکومت کے خلاف اپوزیشن نے جو الائنس بنایا تھا اس میں سے پاکستان پیپلز پارٹی راہ فرار چاہتی ہےاور وہ شاید اس الائنس سے علیحدگی چاہتی ہیں اُنہوں نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کا معاملہ پاکستانی سیاست کا گندا ترین چیپٹر ہے کہنے کو تو یہ پاکستان کا بڑا اعلی ایوان ہے مگر اس کے معزز اراکین کی خریدو فروخت بڑی بے شرمی کے ساتھ کی جاتی ہے پیسہ بہایا جاتا ہے ایک ایک ووٹ کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں اعظم سواتی کبھی جمیعت علمائے اسلام میں تھے اب تحریک انصاف میں ہیں وہ کیا کہتے ہیں کہ دھندہ ہے پر گندا ہے ہر طرف گند ہی گند مچا ہوا ہے۔ بلاول بھٹو آج کہتے پھر رہے ہیں کہ سینٹ کے چیئرمین کے الیکشن میں خریدو فروخت کی جارہی ہے تجوریوں کے منہ کھول دئیے گئے ہیں تو میں اُن سے کہنا چاہوں گا کہ سابقہ حکومتوں میں کیا ہوتا رہا ہے اب بھی وہی سیاستدان ہیں اب بھی وہی کچھ ہو گا۔

Facebook Comments