قبائلی اضلاع میں الیکشن۔۔۔ بیٹھے بٹھائے بازی پلٹ گئی

69

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) قبائلی علاقے میں پُرامن الیکشن کا انعقاد پاکستان کی تاریخ کا سنہری کارنامہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقہ جات سے الیکشن کا نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق بازی پلٹ گئی ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے تاہم شکست کی صورت میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ میں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پہلے ہی کے پی کے اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق 7 آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے پاکستان تحریک انصاف 4 جمیعت علمائے اسلام 2 جماعت اسلامی ایک اور عوامی نیشنل پارٹی ایک نشست پر آگے ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کوئی نشست حاصل نہ کر سکیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں انٹر نیٹ اور موبائل فون کی سروس میسر نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن نتائج تاخیر کا شکار ہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آج شام تک یا کل صبح تک تمام حلقہ جات کے نتائج مکمل ہو جائیں گے اور پھر سرکاری اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سات قبائلی اضلاع میں 16 جنرل نشستوں پر پہلی بار الیکشن ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ کے پی کے اسمبلی میں کل 124 نشستوں میں سے تحریک انصاف کے پاس 85 نشستیں ہیں ۔

Facebook Comments