عمران خاں سے ڈیل یا آصف زرداری سے جھگڑا۔۔۔ ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کی وجہ بتا دی

73

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) الیکشن 2018 سے قبل بڑے بڑے قر آور سیاستدانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جن میں مخدوم خسرو بختیار، سردار جعفر خاں لغاری، رانا قاسم نون ، طاہر بشیر چیمہ، فردوس عاشق اعوان ، بلال ورک ، نواب شیر وسیر ، سردار طالب نکئی،ریاض فتیانہ اور ندیم قفضل چن وغیرہ شامل تھے ۔

ندیم افضل چن کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے نامور رہنماؤں اور بنیادی کارکنان میں ہوتا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ کبھی بھی پیپلز پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے تاہم حالات نے ایسا پانسہ پلٹا کہ وہ عمران خاں کو پیارے ہو گئے ،پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے پر پہلی بار اُنہوں نے لب کشائی کرتے ہو کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں نے پیپلز پارٹی چھوڑنی ہے مجھ پر بہت مشکل سے مشکل بھی حالات آئے تب بھی مجھے نہیں لگا کہ میں نے پارٹی چھوڑنی ہے ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو پارٹی میں شامل کچھ لوگوں کے بارے میں کہتے تھےکہ وہ پلانٹنڈ اور کرپٹ لوگ ہیں رضوان گوندل پہلے ہی پیپلز پارٹی چھوڑ چکے تھے جس کے بعد مجھے اُن کے خلاف الیکشن لڑنا تھا کیونکہ میرا آبائی حلقہ بھی منڈی بہاؤالدین تھا الیکشن لڑنے کی وجہ سے میرے حلقے کے عوام اور دوست احباب مشکل میں پڑ سکتے تھے ۔ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے بعد میں نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا تھااور تحریک انصاف میں شامل ہو گیا کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی نہ کسی سے کوئی گلہ شکوہ ہے۔

Facebook Comments