صبح سویرے ہی تحریک انصاف کے لئے بُری خبر: اہم ترین پارٹی رہنما نے پارٹی قیادت سے استعفی دے دیا

193

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) آج صبح سویرے ہی پاکستان تحریک انصاف کے لئے ایک بُری خبر آ گئی ہے جب پارٹی کے اہم ترین رہنما نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما عمر ڈار نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عثمان ڈار کے سگے بھائی عمر ڈارکو نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ سنٹرل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر ڈار اس عہدے دے ناخوش تھے اور اُن کو اپنے عہدے کی تنزلی پر شدید اعتراضات تھے جس کے بعد عمر ڈار نے اپنا استعفی پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو بجھوا دیا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق عمر ڈار کے پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے سیف اللہ نیازی سے اختلافات چل رہے تھے۔ عمر ڈار کا استعفی پارٹی کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی حکومت کے خلاف میدان میں آ چکی ہے ایسے میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پارٹی کے لئے بہت نقان دہ ثابت ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق معاون خصوصی عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے پر آئی جی اسلام آباد سے آج رپورٹ طلب کر لی ہے اور خود پیش ہو کر وضاحت کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔

Facebook Comments