صادق سنجرانی بچ گئے۔۔۔عمران خاں کے وسیم اکرم نے سارے ڈرامے کا ڈراپ سین کر دیا

13

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) اپوزیشن اتحاد نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سینٹ میں جمع کروا دی ہے جس پر پچاس کے قریب سینیٹرز کے دستخط موجود ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اب چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کے حوالے ایک بڑی خبر آ گئی ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ تھی ساتھ ہے اور ساتھ ہی رہے گی اپوزیشن جماعتوں میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنوا سکیں عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اپوزیشن انتشار کی سیاست کر رہی ہے جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی اُنہوں نے کہا کہ جمہوری ملکوں میں اپوزیشن کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں اپوزیشن نے ہمیشہ منفی رویہ اختیار کیا ہے جس سے ملک میں انارکی پھیلی ہے اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی عناد کی خاطر صادق سنجرانی کی تبدیلی چاہتی ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گی اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ہم اپنی اتحادی جماعتوں سے مل کر اس تحریک کو ناکام بنائیں گے اُنہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے بڑے بڑے میگا پروجیکٹس محض کرپشن کے لئے شروع کئے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے

Facebook Comments