شیخ رشید کو ناکام بنانے کیلئے ریلوے کی کالی بھیڑیں متحرک خونی کھیل کا ماسٹر مائنڈکون ہے ؟حیران کن نام سامنے آگیا

47

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان ریلوے میں آئے روز جان لیواحادثات معمول بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے میں سفر کرنے والے مسافر ذہنی کرب میں مبتلا ہیں بعض اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ناکام بنانے کے لئے ریلوے انتظامیہ کی کالی بھیڑوں نے 79 کے قریب حادثات کروا کر کئی گھرانوں کو اُجاڑ کر رکھ دیا ہے۔

ان حادثات کی بڑی وجہ آئے روز خراب ریلوے لائنز کی بروقت مرمت نہ ہونا اورخراب سگنلز ہیں اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے سیاسی بغض رکھنے والے محکمہ ریلوے کے جنرل مینجر آفتاب اکبر اس خونی کھیل کے ماسٹر مائنڈ تصور کئے جاتے ہیں وفاقی ویر ریلوے شیخ رشید کے احکامات کی روشنی میں ہونے والی انکوائری رپورٹ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریلوے انتظامیہ کو خراب ٹریکس اور خراب سگنلز کا قبل ازیں ہی علم تھا لیکن وفاقی وزیر ریلوے کو سب ٹھیک کی رپورٹ دی گئی اس طرح ریلوے ملازمان نے درست سگنلز بھی نہیں دئیےریلوے مینجر آفتاب اکبر جو جنرل مینجر آپریشن تعینات ہیں وہ اس کا م کا تجربہ نہیں رکھتے اُنہوں نے اپنے نیچے بھی ناتجربہ کار لوگوں کو لگایا ہوا ہے جس کی وجہ سے آئے روز بد انتظامی بڑھتی ہی جا رہی ہے موجودہ دور حکومت میں ریلوےحادثات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو اب تک ایک سال کے دوران 79 حادثات ہو چکے ہیں جس میں نہ صرف جانی نقصان ہوا ہے بلکہ ریلوے کو مالی نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ محکمہ ریلوے کی بڑی بدنامی کا باعث بھی بن چکا ہے

Facebook Comments