شکیل آفریدی کو رہا کیا جائے گا یا نہیں ۔۔۔وزیر اعظم عمران خاں نے صاف صاف بتا دیا

63

واشنگٹن (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم عمران خاں جو اپنے پہلے تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں جن کی کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات پر دنیا بھر میں تبصرے کئے جا رہے ہیں اس ملاقات میں مسئلہ کشمیر کا ذکر بہت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خاں نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کو رہا نہیں کیا جائے گا اُنہوں نے ایک امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہو کہا کہ شکیل آفریدی کو پاکستان میں جاسوس سمجھا جاتا ہےاس لئے اس کو رہا کرنا ممکن نہیں ہےوزیر اعظم عمران خاں نے کہا کہ شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کی رہائش کے متعلق جعلی کمپین چلا کر معلومات حاصل کیں اور یہ معلومات امریکہ کو فراہم کیں جسے پاکستان میں غداری سمجھا جاتا ہے اس لئے شکیل آفریدی کو کسی صورت رہا نہیں کیا جا سکتا ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خاں نے کہا کہ آئی ایس آئی نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی بارے امریکہ کو اطلاع دی تھی اُنہوں نے کہا کہ یہ اطلاع ایک ٹیلی فون کے ذریعے دی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ 2011 میں امریکی فورسز کے ایک سپیشل دستے نے ایبٹ آباد کے مکان پر آپریشن کرتے ہوئے اسامہ بن لادن ہو ہلاک کردیا تھا جبکہ بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ ایک پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے جعلی پولیو کمپین چلا کر اسامہ بن لادن کی موجودگی بارے معلومات حاصل کر کے امریکہ کو فراہم کی تھیں۔

Facebook Comments