شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت سے دلہن لانے کیلئے تیار؟ پاکستانی کرکٹر کے لئے تہلکہ خیز خبر

78

اسلام آباد (نیو ڈیسک آن لائن) ایک کہاوت ہے کہ فنکاروں اور کھلاڑیوں کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں کچھ عرصہ قبل نامور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے محبت کی شادی کی تھی جس سے اب اُن کا ایک بیٹا بھی ہے اس شادی کی دنیا بھر میں بہت شہرت ہوئی تھی اور اس پاک بھارت جوڑی کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی تھی ۔

اب کھیلوں سے وابستہ پاکستانی صحافی کی خبر نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے جن کے مطابق نامور پاکستانی کرکٹر حسن علی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اور اُن کی ہونے والی اہلیہ بھارتی ہو سکتی ہے صحافی نے کہا کہ جنریٹر یعنی علی حسن جو کہ جنریٹر کے نام سے مشہور ہے وہ جلد شادی کرنے جارہے ہیں وہ بھی انڈین لڑکی سے اس پر تمام شایقین کرکٹر نے اندازے لگانے شروع کر دئیے ہیں کہ وہ انڈین لڑکی کون ہو سکتی ہے تاہم اس خبر کے بعد تاحال علی حسن کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید یا باقاعدہ کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ،اگر علی حسن انڈیا میں شادی کرتے ہیں تو یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہوگا بلکہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹر ایشئین بریڈ مین کے نام سے پہچانے جانے والے ظہیر عباس، محسن حسن خاں اور شعیب ملک یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں اور اگر نامور پاکستانی کرکٹر علی حسن انڈیا میں شادی کرنے مین کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ بھی طہیر عباس ، محسن خاں اور شعیب ملک کے کلب میں شامل ہو جائیں گے بہر حال ابھی اس کے لئے پاکستان کے شائقین کو مزید انتظار کرنا ہو گا

Facebook Comments