شاہد آفریدی کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان؟ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اہم ترین خبر

21

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) سوموار کے روز وزیر اعظم پاکستان عمران خاں سے سابق نامور کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے بعد شاہد آفریدی کو جلد کوئی بڑا عہدہ ملنے والا ہے اہم ترین ذرائع کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر کو بڑے عہدے سے نوازا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کر کٹر شاہد آفریدی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خاں سے ملاقات اسی سلسلے میں ہوئی ہےبتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ یا حکومت میں کھیل کے متعلقہ کوئی عہدہ مل سکتا ہے تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا اس حوالے سے تمام تفصیلات جلد سامنے آ جائیں گی۔واضح رہے کہ سوموار کے روز سابق نامور کرکٹر شاہد آفریدی نے ایک کرکٹر کی حیثیت سے وزیر اعظم عمران خاں سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی تھی اس ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے اس ملاقات کے متعلق  کچھ واضح نہیں ہو سکا تاہم بعض حلقوں میں چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں  اس موقع پر یہ بات واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ ماہ سیاست میں آنے کا عندیہ دیا تھا اسی لئے اس ملاقات کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ عمران خاں نے کھیل کے بعد سیاسی میدان میں بھی بہت محنت کی ہے تاہم وہ کس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے اس بارے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا تاہم زیادہ تر امکان تحریک انصاف میں جانے کا ہی لگتا ہے۔

Facebook Comments