سپریم کورٹ کے حکم پر عمل شروع، موبائل بیلنس پر عائد ٹیکس ختم ، صارفین کے لئے دھماکہ خیز خوشخبری آ گئی

41

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستانی عوام کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر پاکستان کی موبائل فون کمپنیوں نے موبائل فون صارفین سے آپریشنل اور سروسز ٹیکس کی بڑی رقم کی وصولی روک دی ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر موبائل فون کمپنیوں نے موبائل بیلنس پر عائد 7 سے 10 فیصد ٹیکس کم کردیا ہے جس کے بعد یہ رقم اب موبائل صارفین کو ملے گی لہذا اب جو موبائل صارف 100 روپے کا موبائل بیلنس ریچارج کرے گا اُسے آپریشنل اور سروسز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے کٹوتی نہیں ہو گی اس طرح اب موبائل صارفین کو 100 روپے کا بیلنس کروانے پر 76 روپے 94 پیسے کی بجائے 88 روپے 90 پیسے کا بیلنس حاصل ہو گا جو کہ بڑی خوشی کی خبر ہے اب آپریشنل اور سروسز ٹیکس کی کٹوتی موبائل فون کمپنیوں کے اکاؤنٹ سے کی جائے گی اس سے قبل سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار نے موبائل بیلنس پر عائد تمام ٹیکس ختم کر دیا تھا لیکن اُن کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد یہ ٹےکس پھر سے بحال ہو گیا تھا تاہم اب ایک بار پھر آپریشنل اور سروسز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جس سے موبائل صارفین کو خاصا ریلیف حاصل ہو گا۔واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں 100 روپے کا بیلنس کروانے پر 100 روپے کا پورا بیلنس آتا تھا کوئی کٹوتی نہیں ہوتی تھی ۔

Facebook Comments