رات گئے بڑی خبر۔۔۔ماروی میمن کی تحریک انصاف میں شمولیت ۔۔۔تہلکہ خیز اعلان کر دیا گیا

29

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) نامور خاتون سیاستدان ماروی میمن جو کہ سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے دور حکومت میں ویر بھی رہ چکی ہیں پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل تھیں تاہم جب مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو وہ الیکشن 2013 سے قبل مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئیں اُنہوں نے جنرل الیکشن 2013 میں سندھ سے الیکشن میں حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکیں۔

ماروی میمن کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کر رہی تھیں تاہم اب ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان تحریک انصاف کے ایک کارکن نے اُنہیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جس کا جواب دیتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ تحریک انصاف میں اس وقت بہت زیادہ مسائل ہیں اور یہ مسائل اور زیادہ گھمبیر ہو تے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا فی الحال تحریک انصاف میں شامل ہونا ناممکن ہے پاکستان تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ ان مسائل کو حل کرے اور پارٹی معاملات درست کریں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جو مجھ پر تنقید کرتے نہیں تھکتے اُنہیں چاہئے کہ وہ اب بس کر دیں  اور میں ن لیگ کے کارکنان سے کہوں گی کہ وہ مجھ سے مت اُلجھیں مجھے بڑھکانے کی کوشش مت کریں۔ واضح رہے کہ 2011 میں ماروی میمن نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش کی تھی مگر اُن کے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے تھے جس پر وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات طے کر کے ن لیگ میں شامل ہو گئیں تھیں۔

Facebook Comments