خاں صاحب آپ ایک بار امریکہ تشریف لائیں تو سہی پھر جو آپ کہیں گے ویسے ہی ہو گا۔۔۔امریکہ کی ایک امیر ترین شخصیت کا عمران خاں کے نام دبنگ پیغام سامنے آ گیا

129

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آں لائن) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خاں آرمی چیف اور دیگر عسکری قیادت کے ہمراہ امریکہ کے دورے پر روانہ ہو چکے ہیں وزیر اعظم عمران خاں اپنے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے۔

واشنٹگن میں وزیر اعظم عمران خاں خطاب کریں گے جس پر 8 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جوایک تاجر اُٹھائے گا۔اسٹیڈیم میں 20 ہزار سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے دوسری جانب سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ عمران خاں کی ٹرمپ سے ملاقات سے زیادہ توجہ عوامی خطاب پر ہےجب بھی پاکستانی سربراہان حکومت امریکہ کا دورہ کرتے ہیں تو وہ پاکستانی کمیونٹی سے ضرور خطاب کرتے ہیں جس میں اُن کی پارٹی سے منسلک افراد اور بزنس کمیونٹی شرکت کرتی ہے۔امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خاں کو خط لکھا تھا کہ وہ امریکہ آ کر پاکستانی کمیونٹی سے ملیں تاہم عمران خاں نے کہا کہ ملک میرے اس دورے کے اخراجات اُٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مگر اب سب کچھ وزیر اعظم عمران خاں کی مرضی کے مطابق ہو رہا ہے جو کچھ وہ چاہتے  تھے ویسا ہی ہو رہا ہے یہ کہنا ہے سید جاوید انور کا جو وزیر اعظم عمران خاں کے اس سارے خطاب کا خرچ اُٹھا رہے ہیں ۔ سید جاوید انور امریکی ریاست ٹیکساس میں رہنے والے بااثر پاکستانی ہیں  جو وہاں پر “آئل ٹائکون ” کے نام سے مشہور ہیں۔اس سلسلے میں سید جاوید انور نے انڈس نامی ایک تنظیم کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔

Facebook Comments