خاتون اول بشری بی بی عمران خاں کو تحفے میں کیا دیتی ہیں ؟ زلفی بخاری کا بڑا انکشاف

175

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار شاہ عرف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں کی ڈریس ڈیزائنر خود اُن کی کی اہلیہ بشری بی بی ہیں ۔خاتون اول ہی ان کے کپڑے خریدتی ، سلائی کرواتی اور میچنگ کرواتی ہیں۔

خاں صاحب کو زیادہ تر کپڑے تحفے میں مل جاتے ہیں جن کے ساتھ کبھی کبھار ایک آدھ سوٹ ہمیں بھی مل جاتا ہے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں سادہ سوٹ اور ٹائی کوٹ پہنتے ہیں شلوار قمیض اور واسکٹ ہمارا عام لباس ہے ۔ شیروانی ہر آدمی نہیں پہنتاخاں صاحب ایک عام آدمی کے نمائندے ہیں جو شلوار قمیض اور واسکٹ پہنتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کے لئے کپڑے خود خاتون اول یعنی بشری بی بی خریدتی ہیں اور وہ ایک دو سوٹ ایک درزی کو دے دیتی ہیں اور ایک دو دوسرے درزی کو دے دیتی ہیں اگر واسکٹ موجود نہیں تو نئی لے کر کپڑوں کو میچنگ کر دیتی ہیں اگر وزیر اعظم عمران خاں تین روزہ دورے پر بیرون ملک جا رہے ہیں تو خاتون اول بشری بی بی تین دن کے کپڑے واسکٹ کے ساتھ میچنگ کر کے پیکنگ کر دیتی ہیں۔ مطلب یہ کہ وزیر اعظم عمران خاں کی ڈریس ڈیزائنر خود اُن کی اہلیہ ہیں اور اگر خاں صاحب کو نئے کپڑے کوئی دینے آجائے تو وہ شرم کے مارے خاں صاحب کے ساتھ ایک سوٹ ہمیں بھی دے جاتا ہےاچھے والا خاں صاحب کے لئے ہوتا ہے اور جو فارغ ہوتا ہے وہ ہمیں مل جاتا ہے۔

Facebook Comments