جہانگیر ترین نے بڑی وکٹ گرا کر کپتان کو بڑا تحفہ دے دیا

105

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر خاں ترین جو سپریم کورٹ آف پاکستان سے نااہل ہوگئے تھے اس کے باوجود وہ وزیر عظم عمران خاں کا بھرپور ساتھ نبھا رہے ہیں آج اُنہوں نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے اور ایک رکن اسمبلی کو تحریک انصاف میں شامل کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خاں ترین سے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 107 سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والےامیدار شفیق خاں آفریدی نے ملاقات کی اور وزیر اعظم عمران خاں کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا واضح رہے کہ شفیق   آفریدی نے آزاد امیدواراور سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان کو شکست دی تھی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خاں پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے اپنے دورہ امریکہ میں عمران خاں نے ایسی باتیں کی ہیں جو غداری کے زمرے میں آتی ہیں وقت آنے پر اُن کے خلاف آرٹیکل 6 ضرور لگے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خاں نے ہر بات پر جھوٹ بولا آئی ایم ایف کو بُرا بھلا کہتا رہا اور پھر اُسی آئی ایم ایف کے پاس چلا گیا اس نے ہر چی پر ٹیکس لگا دیا ہے مہنگائی اپنے عروج پر پے عمران خاں نے ایک سال میں 10 ارب ڈالر کا قرض لیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے حکومت کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے

Facebook Comments