تینوں فارمیٹس کے لئے نئے کپتانوں کے نام سامنے آگئے

84

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر کام کے بوجھ میں کمی کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے تینوں فارمیٹس کے لئے علیحدہ علیحدہ کپتانوں کی تقرری کا فیصلہ کر لیا ہے جن کو امید ہے کہ لانگ ٹرم پلاننگ کے تحت ہر طرز کی کرکٹ کے لئے الگ قیادت موثر ثابت ہو سکتی ہے۔

غیرملکی کوچ کی تقرری پر متضاد رائے سامنے آئی ہےتاہم زمبابوے کے سابق بیٹسمین اینڈی فلاور مظبوط امیدوار ہیں اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 جولائی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کااجلاس ہو رہا ہے جس میں توقع کی جا رہی ہے کہ کہ تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں مستقل بنیادوں پر کپتان کا تقرر کیا جائے گا کیونکہ سرفراز احمد پر دباؤ کی وجہ سے اُن کی ذاتی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ برس ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ہو رہا ہے جس کے لئے سرفرا زاحمد کو برقرار رکھا جا سکتا ہے کیونکہ سرفراز احمد کی اس مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں کارکردگی نمایاں رہی ہےجبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے فارمیٹس کے لئے بابر اعظم ، عماد وسیم اور اظہر علی پر اعتماد کیا جا سکتا ہےورلڈ کپ 2109 میں اوسط درجے کی کارکردگی کی وجہ سے کوچنگ سٹاف کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں درخواستیں طلب کی جائیں گی جبکہ موجودہ کوچ مکی آرتھر اگر وہ اپنی خدمات دوبارہ جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اُن کو بھی دوبارہ درخواست دینے کا کہا جائے گا تاہم ذرائع کے مطابق زمبابوے کے اینڈی فلاور زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔

Facebook Comments