بریکنگ نیوز:نیب نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں بڑا حکم جاری کر دیا

472

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) جب سے ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک بھر میں احتساب کا عمل تیز ہو گیا ہے بڑی بڑی قد آور شخصیات نیب کے نشانے پر آچکی ہیں جن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، آصف زرداری، شہباز شریف ، خواجہ برادران ،حمزہ شہباز وغیرہ شامل ہیں۔

جو بچ گئے تھے اُن کا احتساب شروع ہو چکا ہے آج جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ اُن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس شروع کر دیا گیا ہے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے مولانا فضل الرحمن پر الزام ہے کہ جب وہ کشمیر کمیٹی کے سربراہ تھے تو اُنہوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے تھے جو اُن کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں اب نیب ان اثاثوں کی انکوائری کرے گا واضح رہے کہ کافی عرصے سے مولانا فضل الرحمن کی نیب انکوائری کی خبریں گردش کر رہی تھیں جب اس بارے مولانا فضل الرحمن سے سواال کیا گیا تھا تو اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ نیب ریفرنس کی دھجھیاں اُڑا دیں گے اُنہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا تھا کہ نیب نے مجھے طلب نہیں کیا اور نہ ہی نیب مجھے طلب کرسکتا ہے اُنہوں نے کہا کہ بے شک ایسے کئی ریفرنس آجائیں وہ گھبرانے والے نہیں وہ کسی کے آگے نہیں جھکیں گے اب اس انکوائری کا کیا نتیجہ نکلتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا

Facebook Comments