اچانک بازی پلٹ گئی ، صادق سنجرانی کو ہٹانے والی ن لیگ کے سینیٹرز نے بڑی بغاوت کر دی

51

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہوئی ہے سلیم مانڈوی والا کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپویشن بالخصوص مسلم لیگ ن کے سینیٹرز غیر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں جس نے پارٹی قیاددت کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرمسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں صرف 19 سینیٹرز نے شرکت کی اجلاس میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لئے کسی سیاحتی مقام پر اکٹھا رکھا جائے اور پولنگ کے دن اُنہیں اکٹھا پارلیمنٹ لایا جائےاور ووٹ ڈلوایا جائے اس وقت سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے 30 سینیٹرز ہیں جن میں سے مشاہداللہ ملک سے باہر ہیں ، حافظ عبدالکریم اور پروفیسر ساجد میر حج کے لئے گئے ہوئے ہیں، چودھری تنویر گھٹنے کے علاج کے لئے لندن گئے ہوئے ہیں رانا محمود الحسن ملتان میں تھے جنہوں نے والدہ کی بیماری کی وجہ سے نہ آنے کی اطلاع دی۔ سردار یعقوب ناصر کوئٹہ میں تھے جو اپنے بیٹے کی شادی میں مصروف ہونے کی وجہ سے نہ آ سکے اس اجلاس میں رانا مقبول ، راحیلہ مگسی ، شمیم آفریدی اور عبدالقیوم نے شرکت نہیں کی اب اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

Facebook Comments