انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا

43

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے کر عالمی کپ پہلی مرتبہ اپنے نام کر لیا سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے فیورٹ بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ انگلینڈ نے کئی مرتبہ کی عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں ہرایا تھا۔

فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جن کا یہ فیصلہ کافی حد تک درست ثابت ہوا مارٹن گپٹل ایک مرتبہ پھر نمایاں بلے بازی کرنے میں ناکام رہے تاہم کپتان ولیمسن نے دوسرے اوپنر بلے باز نکولس کے ہمراہ اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 50 اوور کے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 241 رنز کا ہدف دیا نیوزی لینڈ کی جانب سے نیشام اور لیتھم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا انگلینڈ کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا نیوزی لینڈ کے باؤلرزکی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے انگلش ٹیم مشکلات کا شکار نظر آئی ایک موقع پر انگلش ٹیم کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی آخری اوور میں انگلینڈ کو جیت کے لئے 15 رنز درکار تھے سٹوکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلٹ کو ایک چھکے کی مدد سے ہدف برابر کر دیا اس کے بعد میچ کا فیصلہ سُپر اوور میں ہوا انگلینڈ کی جانب سے سٹوکس اور بٹلر نے اس ایک اوور میں 15 رنز بنائے یوں نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف ملا نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور نیشام بیٹنگ کے لئے آئے نیشام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کے باؤلر آرچر کو ایک چھکا بھی لگایا آخری گیند پر 2رن درکار تھے تاہم ایک رن بن سکا اور دوسرے رن کی کوشش میں گپٹل رن آؤٹ ہو گئےاس طرح انگلینڈ پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔

Facebook Comments