امریکہ میں وزیر اعظم عمراں خاں اور دونلڈ ٹرمپ کے درمیان کس معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں ؟ کپتان نے خود ہی بتا دیا

125

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آں لائن)وزیر اعظم عمران خاں نے کہا ہے کہ میرے لئے پاکستان کے مفاد سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے میں نے امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور انداز میں پیش کیا ہے ، پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی بڑی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم عمران خاں نے کہا کہ اُنہوں نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی جو اُنہوں نے قبول کر لی وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے یہ باتیں وزیر اعظم عمران خاں نے وفاقی کابینہ کو اپنے دورہ امریکہ پراعتما د میں لیتے ہوئے کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خاں کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو وزیر اعظم عمران خاں کی آمد پر وفاقی کابینہ نے کھڑے ہو کر ڈیسک بجا کر کامیاب دورہ امریکہ پر وزیر اعظم عمران خاں کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم عمران خاں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات کامیاب رہی  امریکہ سے پہلے کی نسبت تعلقات کامیاب رہیں گے کیونکہ ہم برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں جب تعلقات برابری کی سطح پر ہوں تو کامیابی یقینی ہوتی ہےاُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ سب سے بڑی بات امریکی صدر کا دورہ پاکستان ہو گا جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے اور پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔

Facebook Comments