آج کی بڑی خبر : کپتان نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔۔۔حکومت نے مرکزی بینک کو کتنا قرض واپس کر دیا ؟ ناقابل یقین رپورٹ

201

اسلام آباد (نیوزڈیسک آن لائن) وزیر اعظم پاکستان جو بھی کہتے ہیں یا عوام سے جو بھی وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کرتے ہیں پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو مذاکرات کئے تھے اس کے مطابق مرکزی بینک یعنی سٹیٹ بینک آف پاکستان سے لیا گیا قرضہ واپس کر نا تھا جس پر حکومت پاکستان نے عمل کر دکھایا ہے۔

موجودہ حکومت نے جولائی کی تیسرے ہفتے میں اسٹیٹ بینک سے لیا گیا 13 کھرب 5 ارب 65 کروڑ روپے کا قرض واپس کر دیا ہےتاہم مرکزی بینک کا قرض واپس کرنے کے لئے اس دوران حکومت نے مجموعی طور پرکمرشل بینکوں سے 13 کھرب 25 ارب7 کروڑ 25 لاکھ روپےکا قرض لیا ہے دوسری جانب ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ اب تک 21 لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن جمع کروا چکے ہیں اور 2019 کے آخر تک یہ تعداد 41 لاکھ تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اب تک جمع کروائے گئے ٹیکس ریٹرن ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ ایک اور اہم ترین خبر کے مطابق سابقہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ روپے کو مصنوعی طاقت دینے میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کوئی قصور نہیں ہر حکومت یہ کام کرتی رہی ہے میں نے وزیر اعظم عمران خاں کو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے منع کیا تھا مگر وزیر اعظم عمران خاں نہ مانے اور اُنہوں نے مجھے کہا کہ میں آخری حد تک رسک لینے والا آدمی ہوں سب یہی کہہ رہے ہیں کہ آئی ایف ایم کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اس لئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا اور حکومت آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی۔

Facebook Comments