موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان، پنجاب حکومت نے شیڈول جاری کر دیا

139

موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان، پنجاب حکومت نے شیڈول جاری کر دیا…لاہور(نیوزڈیسک آن لائن ) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ملک میں شدید گرمی کی پیش نظر پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات

Image result for summer vacation in punjab

دینےکا اعلان کر کیا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا۔ جس کے بعد سرکاری اورنجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے 8 جون سے ہوں گی جب کہ تعطیلات 14 اگست کے بجائے 10 اگست تک ہوں گی۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اللہ بخش کے مطابق اگرمئی میں موسم زیادہ گرم ہوا توشیڈول میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے اوررمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کارصبح 7:00 بجے 11 بجے تک ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 15 یا 16 مئی کو ہوگا۔جبکہ دوسری جانب لاہور: حساس اداروں نے پنجاب میں 10 اضلاع کے 5 ہزار سکولوں کے بارے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں سکولوں کے

سکیورٹی انتظامات بہتر نہ بنائے جاسکے اور10 اضلاع کے 5 ہزار کے قریب سکولوں میں دہشتگردی کے خدشات ہیں۔ حساس اداروں کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا جس میں الرٹ جاری کیا گیا کہ اگر سکیورٹی بہتر نہ کی تو سکولوں کو ہدف بنا یا جاسکتا ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تین ماہ قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے تمام اے کیٹیگری کے سکولوں کا سکیورٹی آڈٹ کیا۔آڈٹ کے بعد پنجاب کے دس اضلاع جن میں لاہور، ضلع شیخوپورہ، ضلع گوجرانوالہ، ضلع راولپنڈی،ضلع فیصل آباد،ضلع سرگودھا،ضلع ملتان،ضلع ڈی جی خان اور ضلع بہاولپور شامل ہیں ان اضلاع کے 4965 سکولوں کے سکیورٹی انتظامات کو ناقص قرار دیا گیا۔پنجاب حکومت کی سپیشل رپورٹ میں سکولوں کی سکیورٹی کا پول کھل گیا جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ان سکولوں کی سکیورٹی کو بہتر نہ بنایا گیا تو شر پسند عناصر اور دہشتگرد حملہ آور ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے بعد محکمہ تعلیم نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فوری طور پر سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جن پر جلد ہی عملدرآمد شروع ہو رہا ہے جبکہ تبادلوں پر عائد پابندی بھی اُٹھائے جانے کا امکان ہے۔

 

Facebook Comments