اس آدمی کی شناخت کون نہیں جانتا جس نے سینٹ الیکشن میں۔۔۔! صحافی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر عمران خان اور آصف زرداری دونوں شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

86

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک آن لائن) اپوزیشن کے متفقہ امیدوار چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کامیاب ہو گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے صادق سنجرانی کی حمایت کی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کئی موقع پر یہ اعلان کر چکے ہیں کہ

Image result for imran zardari and nawaz

وہ آصف علی زرداری کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے، مختلف حلقے صادق سنجرانی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار ہی قرار دیتے ہیں۔ اس موقع پر سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کون نہیںجانتا اس ماہر کی شناخت جس نے عمران، زرداری چوہدری برادران،خا لد، قدوس، کو ایک لڑی میں پرو دیا،اس کار کردگی پر میڈل تو بنتا ہے اگر اس پرفارمنس کو آپ الیکشن 2018 میں بھی دہرائیں۔ سینئر صحافی کی جانب سے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین بھی اس بحث میں شامل ہو گئے اس موقع پر ایک صارف نے کہا کہ پس یہ ثابت ہوا نوازشریف ہی پاکستان میں واحد لیڈر ہے جو اسٹیبلیشمنٹ کے خلاف چلنے کی جرأت رکھتا ہے باقی سب انگلی والے ہیں۔اس طرح مختلف صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Facebook Comments