سینیٹ انتخابات میں مولانا فضل الرحمن نے بازی پلٹ دی۔۔۔ وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچابھی نہ تھا

80

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے اتحادی مولانا فضل الرحمن نے بھی سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن کے نامزد چیئر مین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دے کر واضح برتری سے جتوایا ۔ مولانا فضل الرحمن نے ووٹ آصف علی زرداری کو دیئے اور بیان میاں نواز شریف کے

Related image

حق میں دے کر حکومتی اتحاد کو بھی برقرار کھا ۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے انکشاف کیا ہے کہ صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمن کا بھی ہاتھ ہے ۔مولانا فضل الرحمن کے سینٹیرز نے بلوچستان کے سیاسی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ دیئے کیونکہ بلوچستان میںجمعیت علماء اسلام صوبائی حکومت کی اتحادی اور پشتونخوا ملی پارٹی کی مخالف ہے اس لئے انہوں نے چیئر مین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ مولانا فضلا الرحمن نے ایک طرف اپنے یا رآصف علی زرداری کی بات بھی مان لی اور دوسری طرف اس فتح کو اسٹبلشمنٹ کا کارنامہ قرار دے کر نواز شریف کے زخموں پر بھی مرحم رکھ دیا۔

Facebook Comments