پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی مزید7 وکٹیں اُڑانے کے لئے تیار، تحریک انصاف کے دبنگ رہنما نے اعلان کر دیا

113

لاہور (نیوز ڈیسک آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں مسلم لیگ ن کے 7رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

Image result for fawad ch

پچھلے دو ہفتوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں مسلم لیگ ن کے  مزید سات لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے بھی زیادہ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ہم پہلے ہر حلقے کا تجزیہ لے رہے ہیں کہ وہاں پر ہماری اپنی پارٹی کے لوگوں کی کیا پوزیشن ہے۔اور ہم وہاں سے مسلم لیگ ن یا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پارٹی میں لے سکتے ہیں یا نہیں ۔اور تین چار لوگوں نے پی ٹی آئی جوائن کر لی ہے جب کہ کچھ ابھی انتظار میں ہیں۔ یوں یوں جنرل الیکشن 2018قریب آ رہے ہیں جوڑ توڑ کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ رہا ہے ہر پارٹی دوسری پارٹی سے بڑھ کر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Facebook Comments