ہم سے رہا نہ جائے۔۔۔سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کی شیریں رحمان نے سب کے سامنے کس کو گلے لگا لیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہو گیا

124

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) آج ہونے والا چیئرمین  سینیٹ کا الیکشن حکومتی اتحاد کے لیے تو ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ، یہ انتخابات ایک غیر یقینی کامیابی تھی جس پر سینیٹ میں سخت بحث و مباحثہ اور معمولی نوک جھونک بھی ہوئی ،مگر پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیریں رحمان نے تو ساری حدیں ہی پار کر دیں ،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بننے پر سینیٹر

شیریں رحمان نے سینیٹ میں سرعام سلیم مانڈی والا کو گلے لگا لیا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے چناو کے لیے ووٹنگ آ ج ہوئی ۔جس میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری رہا۔اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن کے لیے اپوزیشن اتحاد کی ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اس کے باوجود پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈی والا نے 54 ووٹ لے کر فتح حاصل کی ہے۔جس کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے سلیم مانڈی والا کو مبارکباد پیش کی گئی لیکن اس دوران سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر شیریں رحمان نے تمام اخلاقی اقدار کو روندتے ہوئے سلیم مانڈی والا کو گلے سے لگا لیا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ

عمران خان ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے بلوچستان سے چئیرمین سینیٹ منتخب کرنے کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ جبکہ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے کئی روز پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کے باوجود صادق سنجرانی کی فتح کی درست پیشن گوئی کردی تھی۔ اب عمران خان کی یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی ہے

Facebook Comments