کپتان پھر کپتان ہی ہے۔۔۔ کپتان کی ایسی پیش گوئی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہو گئی

93

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) کل چیئرمین سینیٹ الیکشن حکومتی اتحاد کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ، اپوزیشن کے لیے بھی یہ انتخابات ایک غیر یقینی کامیابی تھی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وہ پہلے سیاسی رہنما تھے جنہوں نے کئی روز پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کے باوجود صادق سنجرانی کی فتح کی درست

پیشن گوئی کردی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کرکے ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔صادق سنجرانی نے توقعات سے زائد 57 ووٹ حاصل کرکے چئیرمین سینیٹ کی نشست کا الیکشن اپنے نام کیا۔ چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صادق سنجرانی کو خصوصی مبارکباد بھی دی ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے بلوچستان سے چئیرمین سینیٹ منتخب کرنے کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ جبکہ یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے کئی روز پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کے باوجود صادق سنجرانی کی فتح کی درست پیشن گوئی کردی تھی۔ اب عمران خان کی یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ووٹنگ سے قبل مسلم لیگ ن اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک اچھی پوزیشن میں تھی اور ان کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب جیتنے کے امکانات بھی اپوزیشن سے زیادہ تھے مگر اپوزیشن نے ناقابل یقین کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا خیال رہے کہ آج سینیٹ الیکشن کے بعد سینیٹ میں بحث و مباحثہ اور معمولی نوک جھونک بھی ہوئی۔

Facebook Comments