بلے نے شیر کو دھول چٹا دی۔۔۔ صوبہ پنجاب کے تین حلقوں سے ن لیگی ایم این ایز کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر نے پاکستانی سیاست میں زلزلہ پیدا کر دیا

163

بلے نے شیر کو دھول چٹا دی۔۔۔۔ صوبہ پنجاب کے تین حلقوں سے متعدد (ن) لیگی ایم این ایز کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر نے پاکستانی سیاست میں زلزلہ پیدا کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔سیالکوٹ (ویب ڈیسک آن لائن) ضلع سیالکوٹ کے تین حلقوں این اے 111، این اے 114، پی پی 125 کے ٹکٹ ملیں گے ہمارے ساتھ کسی

Image result for armghan subhani

ارمغان سبحانی رکن قومی اسمبلی حلقہ  114   ن لیگ ضلع سیلکوٹ

Image result for khush akhtar subhani

خوش اختر سبحانی رکن پنجاب  اسمبلی حلقہ ن لیگ ضلع سیلکوٹ

نے رابطہ نہیں کیا ،کردار کشی کی جارہی ہے ،رکن قومی اسمبلی ن لیگ ارمغان سبحانی۔ سیالکوٹ کے سیاسی حلقوں میں کئی روز سے افواہیں پھیل رہی ہیں کہ وریو خاندان ایک مرتبہ پھر سیاسی وفاداریاں تبدیل کر کے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہا ہے جہاں پر وریو خاندان کو قومی و صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں

این اے 111، این اے 114، پی پی 125 کے ٹکٹ ملیں گے ۔این اے 111 سے خوش اختر سبحانی، این اے 114 سے ارمغان سبحانی اور پی پی 125 سے طارق سبحانی امیدوار ہونگے ۔ اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بہت سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف سے رابطہ میں ہیں تاہم قبل از وقت کچھ کہنا مشکل ہے قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری اخلاق احمد بھی تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس ضمن میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ کسی نے رابطہ نہیں کیا، وریو خاندان کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ وریوخاندان 1993ء سے متعدد بار پارٹیاں تبدیل کرنے کے بعد 2013ء میں دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بلدیاتی انتخابات میں من مرضی کرنے پر وریو خاندان سے ناراض ہیں جس کاوریو خاندان کونقصان ہوسکتا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وریو خاندان سے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سطح پر رابطہ ہے مگر تین ٹکٹوں پر بحث مباحثہ جاری ہے ۔

Facebook Comments