ہار برداشت نہ ہو سکی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے کی نامور رکن قومی اسمبلی کا گلہ دبانے کی کوشش ۔۔۔ خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

32

اسلام آباد پارلیمنٹ سے بڑی بریکنگ نیوز : شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے کی نامور سیاستدان کا گلہ دبانے کی کوشش ۔۔۔۔ خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ۔۔۔۔۔۔اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے الزام لگایا ہے کہ سینیٹ کی گیلری میں بیٹھے ایک شخص نے میرے گلہ دبانے کی

کوشش کی جسے میں جانتا نہیں ہوں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامد الحق خلیل کا کہنا ہے کہ ہال میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرے لگ رہے تھے تو میں نے بھی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حق میں بھی نعرہ لگایا جس کے بعد پاس بیٹھے ایک شخص نے مجھ سے ہاتھا پائی کی اور میرا گلہ دبانے کی کوشش کی۔بعد ازاں ن لیگی ایم این اے جعفر اقبال نے بیچ میں آکر مجھے ایوان سے باہر لا ئے اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے چیمبر میں لے آئے۔نجی چینل ”دنیا نیوز“کے مطابق جھگڑاکرنے والے شخص وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیٹا ہے جس کانام عبداللہ عباسی ہے جسے پروٹوکول کے حصارمیں باہر لے جایا گیا۔ دوسری جانب ایوان بالا کے باہر (ن) لیگی ارکان نے پی ٹی آئی رہنماء رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی گاڑی کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے دخل اندازی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کو چھڑوایا اور باحفاظت انکی گاڑی کو لیگی کارکنوں کے حصار سے نکالا۔

Facebook Comments