شہباز شریف صاحب! لاہور میں ایک پل نارائن کے نام سے بھی بنوادیں۔۔۔ سوشل میڈیا صارف کی تجویز پر خادم اعلیٰ نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پائیں گے

91

دبئی(ویب ڈیسک آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں جیت پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو لاہور میں ایک پل سنیل نارائن کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز دی گئی۔پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے

درمیان مقابلے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں لاہور قلندرز کے بولر سنیل نارائن نے 11 رنز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔لاہور قلندرز کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام اپنے پیغام میں کہا گیا کہ لاہور میں ایک پل سنیل نارائن کے نام سے منسوب کر دیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے از راہ مذاق کہا کہ جی ضرور، جگہ کا نام بھی بتا دیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ کیا میچ تھا یہ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے 20 اوورز میں لاہور کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن لاہور قلندرز بھی 20 اوورز میں 163 رنز بنا پائے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے 163 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں لاہور نے بھی 163 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا جس کے بعد اس کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ کراچی کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کروایا جس کی پہلی گیند پر فخر زمان رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد قوانین کے مطابق لاہور کی صرف ایک ہی وکٹ بچی تھی۔تاہم برینڈن میکلم نے اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگادیا جس کے نتیجے میں

اوور کے اختتام پر لاہور 11 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور کراچی کو 12 رنز کا ہدف دیا۔برینڈن میکلم نے اس موقع پر گیند سنیل نارائن کو دی جو فیصلہ درست ثابت ہوگیا۔ آف اسپنر نے انتہائی شاندار اوور کروایا اور پہلی پانچ گیندوں پر صرف دو رنز ہی دیے۔شاہد آفریدی نے اوور کی آخری گیند پر چھکا لگادیا تاہم لاہور میچ میں فاتح رہا۔

Facebook Comments